اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کیلئے بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی کی منظوری دیدی

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ عوام کے ساتھ کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کے لئے " بانڈڈ بلک سٹوریج پالیسی 2023"کی منظوری دے دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ حکومت کا پاکستان کے عوام کے ساتھ ایک اوروعدہ پورا ہوا جو 9 جون 23 کو قومی اسمبلی میں بجٹ مالی سال 24 کی تقریر کے ذریعے کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم پریس کانفرنس کے ذریعے تفصیلات شیئر کریں گے۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے غیرملکی بینک میں ایل سیز کھولنے کی شرط ختم کردی گئی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیز پاکستانی پورٹس پر خام تیل، پٹرولیم مصنوعات خریدسکیں گی۔

پالیسی کے تحت غیرملکی آئل سپلائر کمپنیاں پیٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پرسٹوریج میں رکھیں گی، نئی پالیسی سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر بینک چارجز ودیگراخراجات ختم ہوں گے جس سے ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو سستے دام پر تیل مل سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے