اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کے تحفظات دور، امید ہے 48 گھنٹے میں خوشخبری مل جائے گی: وزیر اعظم

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ختم ہونے میں تین دن باقی رہ گئے، امید ہے عوام کو عید کے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔

پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت امید ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں عوام کو خوشخبری مل جائے گی، آئی ایم ایف کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں، ہم نواں جائزہ مکمل کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی پالیسی کے مطابق راستہ نکال لیا ہے، پاکستان نے مسلسل میٹنگز اور ان کے مطالبات تسلیم کر کے تمام تحفظات دور کر دئیے ہیں، ایم ڈی آئی ایم ایف سے متعدد بار رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط آنے کے بعد پاکستان میں معاشی پروگرام کو آگے لیکر چلنے کے راستے نکل پڑیں گے، اس وقت ہمیں صرف ملک کا سوچنا ہے جس کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے