اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی ٹک ٹاکر اور گانے 'میرا دل یہ پکارے آجا' پر ڈانس کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹنے والی عائشہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی موت کی خبروں کی تردید کر دی۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے جناح ہسپتال میں کار سوار افراد ایک لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، ہسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی جو ٹک ٹاکر تھی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے ہسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے کچھ پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ لڑکی تھی جس نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا تھا اور وائرل ہوگئی تھی، ان افواہوں کے باعث لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر پیدا ہوا جس کے بعد اب ٹک ٹاکر نے خود وضاحت دی ہے۔

عائشہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر اپنی موت کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پوسٹ ان کے ایک دوست نے انہیں بھیجی ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام سٹوری میں لکھا ہے کہ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہوسکتا ہے۔

عائشہ نے سٹوری میں لکھا میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟ جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے