اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی اور زبیر نیازی نے اپنا ایک بندہ نشاندہی کےلیے ساتھ بھجوایا، جس نے لطیف کھوسہ کا گھر دکھایا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ واردات کےلیے 10 لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرچکا تھا ، ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے، جلسے جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا۔

ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی ، ملزم کے بیان کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقصد ملزم اور فائرنگ کروانے والے وکلاء اور حکومت میں تصادم یاتعلق کشیدہ کروانا چاہتے تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے