28 Jun 2023
(لاہور نیوز) لیسکو نے عیدالاضحی پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔
عید الاضحی کے دوران لیسکو ریجن بھر میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کرے گا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا ہے لیسکو کی کیٹیگری 1 اور 2 مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہو گی ۔ زیادہ نقصانات والے فیڈرز کی کیٹیگری 3 اور 4 پر تین سے چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے قربانی کے جانور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے ساتھ نہ باندھیں۔ مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔