اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کیلئے کوشاں ہیں: آئی ایم ایف مشن چیف

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں حکومت پاکستان نے بڑے اہم معاشی فیصلے کیے، پاکستان کے فیصلے معاشی اصلاحات کی طرف اہم پیش رفت ہیں۔

اپنے ایک بیان میں نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اہم معاشی فیصلہ سازی سے قرض پروگرام کے معاملات میں بہتری ہوئی ہے، پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھانا احسن قدم ہے، ٹیکس آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مہیا ہو سکیں گے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے مزید کہا کہ مانیٹری پالیسی میں سختی سے پاکستان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری سے بیلنس آف پیمنٹ کا دباؤ کم ہوسکے گا، پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے