اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، نگران سیٹ اپ اورعام انتخابات پر مشاورت

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(ویب ڈیسک) دبئی میں پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اکٹھ ، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

میاں نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں عام انتخابات کیلئے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، عبوری حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوئی ۔

ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت ہوئی ، موجودہ اہم سیاسی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی عید کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لئے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے