اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انتخاب رکوانے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہری شیخ اقبال کی جانب سے دائر درخواست میں پی سی بی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے الیکشن 27 جون کو ہونا ہے، الیکشن کرانے کے لیے بورڈ  آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی آئین کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ پی سی بی چیئرمین کا الیکشن  روکنے کا حکم دے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی 26 جون بروز پیر درخواست پر سماعت کریں گے ۔

دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس منگل کی دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں اراکین بورڈ آف گورنرز میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نامزد کردہ ذکاء اشرف چیئرمین شپ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ نجم سیٹھی نے خود کو چیئرمین کے عہدے سے دستبردار کرلیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے