اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، ٹائٹل چیلنجر تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی۔

گلگت میں منعقدہ قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آٹھ راؤنڈز پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں تمام ججز نے اپنے متفقہ فیصلے کی بنیاد پر عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

مقابلے کے آغاز پر تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم نے عثمان وزیر کو دباؤ میں رکھا، ابتدائی راؤنڈز میں عثمان وزیر دفاع میں مصروف رہے۔

 آٹھ راؤنڈ کی اس فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر آخری دو راؤنڈز کے دوران عمدہ طریقے سے لڑے اور اپنے تابڑ توڑ مکوں سے حریف کو بے بس کردیا۔

باکسنگ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے پاکستان کے دو فاسٹ بولرز شاہنواز دھانی اور میر حمزہ بھی ایرینا میں موجود تھے، دونوں کرکٹرز نے مقابلہ شروع ہونے سے قبل باکسر عثمان وزیر کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔

مقابلے کو دیکھنے کیلئے گلگت کے لالک جان سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ایرینا میں عثمان وزیر کی آمد پر اُن کا شاندار استقبال کیا۔

مقابلے کے اختتام پر تمام ججز نے متفقہ طور پر عثمان وزیر کے حق میں فیصلہ دیا تو ایرینا میں موجود تماشائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے