اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے تین افراد جاں بحق

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا، گرمی کی شدت کے باعث مختلف علاقوں میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار، لاری اڈا اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں گرمی کی شدت سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار پناہ گاہ میں 32 سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا، متوفی کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی اور کے پی کے کا رہائشی تھا، لاری اڈا کے علاقے نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں 57 سالہ شخص گرمی کی شدت سے ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن ٹاؤن کوٹھا پنڈ میں گھر موجود 78 سالہ بزرگ خاتون گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 78 سالہ نسیمہ کے نام سے ہوئی ۔

ایدھی ترجمان نے بتایا کہ گلبرگ کے علاقہ کلمہ چوک کے قریب 18 سالہ نوجوان نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا جس کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی  ہے۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے