24 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے 190 ملین پاؤنڈز (این سی اے) سکینڈل کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) میں 190 ملین پاؤنڈز (این سی اے) سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا جس میں پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔
زلفی بخاری نے نیب کو بتایا کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی ہے، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتا۔