اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 9 دہشتگرد گرفتار

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری فیصل آباد، گوجرنوالہ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان سے سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، فیوز اور 152800 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت نوید خان ، خرم ، غلام حسین، غلام عباس، اویس ، محمد سیف،حسین ، اسماعیل اور اخوان کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 08 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ،  کومبنگ آپریشنز میں 7751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے