اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کے 532 این او سی جاری

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) بےروزگاری کے خاتمے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی فیصلہ،پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کے عرصہ دراز سے زیرالتوا 532 این او سیز جاری کردیے گئے۔

وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد این او سی کے اجراء کی 879 درخواستیں مسترد ہوئیں، نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کے احکامات سے قبل پنجاب بھر میں 1422 درخواستیں زیر التوا تھیں۔عامر میر نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تمام رکے ہوئے این او سیز فوراً جاری کرنے کے احکامات دیے تھے، نئے پٹرول پمپس لگنے سے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر پٹرول پمپ پر اوسطاً 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا، پمپس کو این او سیز کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں، قانونی تقاضے پورے کر کے پٹرول پمپس کے این او سیز کا فوراً اجراء کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے