(لاہور نیوز) ملک میں جاری مہنگائی کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.33 فیصد اضافے کے بعد سالانہ بنیادوں پر مجموعی طور پر 34.05 ہو گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، آٹے کا 20 کلو تھیلہ 124 روپے 52 پیسے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 639 روپے کا ہوگیا، آلو 2 روپے، چینی 3 روپے اور دال ماش 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماچس کا پیکٹ 9 روپے اور لہسن 3 روپے فی کلو مہنگا ہوا، مرغی کا گوشت 4 روپے، مٹن 15 روپے اور بیف کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق کیلے 11 روپے درجن، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 15 روپے سستا ہوا، پیاز 2 روپے، ٹماٹر1 روپیہ اورسرسوں کا تیل 2 روپے فی کلوسستا ہوا، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 23 روپے اور کوکنگ آئل 20 روپے سستا ہوا۔