اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گرمی بڑھتے ہی لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) گرمی بڑھتے ہی لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا، شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دینے لگا، لیسکو کی بجلی کی طلب 5ہزار 400 میگا واٹ سے تجاوز کر گئی، نیشنل پاور پرچیزنگ ایجنسی (این پی سی سی) کی جانب سے لیسکو کو 4800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 600 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شارٹ فال زیادہ ہونے پر لیسکو نے شہر میں 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا مگر شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے تکنیکی مسائل بڑھ گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ اور طویل بندش معمول بن گیا ہے۔ 

بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کر دیا ہے، عوام کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا ہے، ٹرانسفارمر خراب ہونے سے گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے، ایک تو گرمی سے برا حال ہے رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ سے پوری ہو جاتی ہے۔

دوسری جانب لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تکنیکی خرابیوں کا بھی سامنا ہے، لیسکو کا فیلڈ سٹاف شہریوں کے مسائل کے حل  کیلئے مصروف عمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے