23 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے 6 سال سے قتل کے مقدمے میں مفرور اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم نے قتل کی واردات میں ملوث عمان میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 6 سال سے مفرور کامران حنیف کو انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری کامران حنیف کو عمان سے لیکر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سے منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔