جرم وانصاف
پنجاب کے 7 اضلاع میں ڈیلرز کی 2 لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن چینی موجود ہونے کا انکشاف
22 Jun 2023
22 Jun 2023
(لاہورنیوز) پنجاب کے 7 اضلاع میں ڈیلرز کی 2 لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن چینی موجود ہے، ڈیلرز نے خریداری کے باوجود چینی نہیں اٹھائی۔
کین کمشنر پنجاب نے ڈی سیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین میں چینی موجود ہے، فروخت شدہ چینی فوری طور پر اٹھوائی جائے۔بھکر، چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد کے ڈی سیز کو بھی چینی اٹھوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے سٹاکس نہ اٹھوانے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، چینی مارکیٹ میں جانے سے چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔