22 Jun 2023
(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد 10، 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض تمام افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
رپورٹ کے مطابق جن افراد کی ضمانتیں منظور کی گئی ہیں ان میں تحریم الہٰی، زارا الہٰی، راسخ الہٰی اور صغیم شامل ہیں، واضح رہے ایف آئی اے لاہور نے ان افراد کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔