اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یونان کشتی حادثے کے بعد 34 انسانی سمگلرز گرفتار، 54 مقدمات درج کر لیے گئے: ایف آئی اے

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہورنیوز) ایف آئی اے کا یونان کشتی حادثے میں ملوث سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، مختلف شہروں سے 34 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات کی تعداد 54 ہو گئی ہے  جبکہ  حادثے کے بعد سے اب تک لاہور سے 19، گجرات سے   7، گوجرانوالہ سے 8 انسانی سمگلرز کو حراست میں لیا گیا ہے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 5، گجرات سرکل نے 18 اور گوجرانوالہ سرکل نے 31 مقدمات درج کیے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لئے گئےہیں ، نمونے  حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت کیلئے حاصل کئے گئے ہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

لواحقین کی نشاندہی پر ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں، سانحہ میں ملوث تمام انسانی سمگلرز کی گرفتاری تک انٹیلی جنس بنیادوں پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے