اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق سوال کرنے پر اسحاق ڈار صحافی سے لڑ پڑے

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے سوال پوچھنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی سے لڑ پڑے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کب کامیاب ہوں گے؟ جس پر وزیر خزانہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بات کر کے آیا ہوں۔

صحافی نے اسحاق ڈار سے پھر سوال کیا مذاکرات کے حوالے سے ناکامی کیوں ہو رہی ہے؟جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کیونکہ تم جیسے لوگ سسٹم میں ہیں، صحافی نے جواب دیا ہم سسٹم میں تو نہیں ہیں، صرف سوال کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار غصے میں صحافی کی جانب بڑھے اور کہا کہ چاہتے کیا ہو؟ خدا کا خوف کرو، صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لڑتے کیوں ہیں سر، اور وزیر خزانہ اپنی گاڑی کی جانب چل دیئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے