اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معاشی بحالی پلان:وزیر اعظم نے ایپکس، ایگزیکٹو اور عملدرآمد کمیٹیاں تشکیل دیدیں

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کا معاشی بحالی پلان، عملدرآمد شروع ہو گیا، وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی اور عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

ایگزیکٹو کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی کریں گے جبکہ عملدرآمد کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی کریں گے، ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوا کرے گا، ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ جبکہ عملدرآمد  کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کی عملدرآمد  کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، عملدرآمد کمیٹی بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق روڈ میپ تیار کرے گی، گلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے جاری منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔

عملدرآمد  کمیٹی آئل ریفائنری پالیسی پر سفارشات مرتب اور ایئرپورٹس میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بھی غور کرے گی، عملدرآمد  کمیٹی فوری نوعیت کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر روڈ میپ تیار کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عملدرآمد  کمیٹی ترجیحی منصوبوں کو شارٹ لسٹ بھی کرے گی، منصوبوں میں گرین فیلڈ آئل ریفائنری لگانے سے متعلق بھی غور ہو گا، وفاقی حکومت کو منصوبے کے تحت 5 سال میں 100 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے