21 Jun 2023
(لاہورنیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 290 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ 2 دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔