20 Jun 2023
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1951 امریکی ڈالر برقرار رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہو گئی۔