اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے برطانیہ کی جانب سے تجارتی سکیم بحالی کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) برطانوی حکومت کی جانب سے ڈی سی ٹی ایس سکیم بحال کرنے کے اقدام کو پاکستان کی جانب سے خوش آئند قرار دے دیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ڈی سی ٹی ایس کے آغاز سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، ڈی سی ٹی ایس کے تحت پاکستان سے برآمد ہونے والی 94 فیصد اشیا برطانیہ تک ڈیوٹی فری رسائی کی اہل ہوں گی، پاکستان ڈی سی ٹی ایس کے تحت برآمدی محصولات میں تقریباً 120 ملین ڈالر کی بچت کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈی سی ٹی ایس کا مقصد پاکستان اور 64 دیگر ممالک کو ٹیرف میں کمی اور تجارت کی آسان شرائط کے ذریعے بہتر تجارتی مواقع فراہم کرنا ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت 4.4 بلین ڈالر ہے جس میں ڈی سی ٹی ایس کے نفاذ سے نمایاں اضافے کی توقع ہے، پاکستانی برآمد کنندگان کو برطانیہ کی مارکیٹ میں زیادہ مسابقت میں سہولت ملے گی۔

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے مزید کہا ہے کہ ڈی سی ٹی ایس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، پاکستانی معیشت میں ٹیکسٹائل، زراعت اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں کی توسیع کی حوصلہ افزائی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے