اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں: نیپرا

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں، کمپنیاں ریگولیٹری اتھارٹی سے تعاون کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتی ہیں اور تعاون نہیں کرتیں۔

نیپرا نے کہا کہ میریٹ آرڈر کی بار بار خلاف ورزی کیوں کی گئی، سی پی پی اے، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی کی آئیں بائیں شائیں تینوں ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے، ضرورت کے مطابق اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے، تینوں کمپنیاں مسلسل معلومات چھپا رہی ہیں۔

دستاویز کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے اکنامک میریٹ آرڈر کے مطابق بجلی کی پیداوار کی تفصیلات مانگی تھیں، سی پی پی اے، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی ڈیٹا فراہم نہیں کرتیں۔

دستاویز کے مطابق مارچ کے مہینے میں ضرورت کے مطابق مانگا گیا ڈیٹا نیپرا اتھارٹی کو نہیں دیا گیا۔

نیپرا نے کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کا فنانشل امپیکٹ فراہم کیا جائے، اکنامک میریٹ آرڈر کی خلاف ورزی کی وجوہات بھی بتائی جائیں، سسٹم آپریٹر سی پی پی اے اور اتھارٹی کو 24 گھنٹوں میں معلومات فراہم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے