اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مویشی منڈیوں میں سرگرمیاں جاری، بھاؤ تاؤ بھی ہو رہے

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) عید قرباں میں چند روز باقی رہ گئے۔ مویشی منڈیوں میں سرگرمیاں جاری ہیں۔ بھاؤ تاؤ بھی ہو رہے ہیں۔

عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ مویشی منڈیوں کی رونقیں عروج پر ہیں تو مہنگائی کا چرچا بھی کچھ کم نہیں۔ مویشی منڈیوں میں مہنگائی کے چرچے کے ساتھ جانوروں کی بھی بھرمار ہے ۔ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں بکرے، بیل اور اونٹ دستیاب لیکن ان کی خریداری ہلکی جیب کے ساتھ ممکن نہ رہی۔ اوسط جسامت کا بکرا بھی اب 70 سے 80 ہزار روپے تک مل رہا ہے۔ درمیانے درجے کے بیل اور گائے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم نہیں۔

خریدار کہتے ہیں مہنگائی کا اندازہ تو ہے لیکن منڈی میں اب اپنی استطاعت کے مطابق جانور خریدنا امتحان بن گیا ہے۔

بیو پاری اپنے مسائل کا رونا روتے رہے۔ کہتے ہیں جانوروں کی پرورش اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ بہت بڑھ گیا ہے۔

مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ بھی جاری ہے اور گرمی بھی اپنا رنگ دکھا رہی ہے ۔ تپتی دھوپ میں جانور، بیوپاری اور خریدار سبھی موسم کی سختی کا شکار ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے