اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیر اعظم نے پی سی بی گورننگ باڈی کے لیے دو نئے ممبر نامزد کردیئے

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے لیے دو نئے ممبران کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے نام بھجوائے گئے ہیں، ذکاء اشرف کا نام وفاقی وزیراحسان مزاری کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے سمری منظوری کے بعد وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو بھجوا دی ہے، ان دوناموں کے ساتھ پی سی بی کا دس رکنی بورڈ مکمل ہو جائے گا۔

پی سی بی قوانین کے تحت اب گورننگ بورڈ کا ایک خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جس میں نئے کرکٹ بورڈ سربراہ کا انتخاب ہوگا، روایت کے تحت وزیراعظم کی جانب سے نامزد افراد میں سے ہی کسی ایک فرد کا چیئرمین پی سی بی کیلئے انتخاب ہوتا ہے، امکان ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا الیکشن رواں ہفتے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی کرنے والے نجم سیٹھی چیئرمین بورڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد ذکاء اشرف چیئرمین کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے