اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیسٹ میچز ایک چیلنج، سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں: نسیم شاہ

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کی گرمی میں ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے ہم اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور اس کے لیے ہم خود کو تیار کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے  ابھی  واپس آیا ہوں، وہاں میں وائٹ بال کرکٹ کھیلا، انگلینڈ میں سردی بھی بہت تھی اس لیے واپس آتے ہی ریڈ بال سے ٹریننگ شروع کر دی تاکہ ایشیا کے موسم کے مطابق خود کو ڈھال سکوں، سری لنکا میں ہم نے 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں اور اس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، وہاں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا چیلنج ہوتا ہے، مستقبل میں یہ تجربہ کام آئے گا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہوتی یہ ایک مختلف چیلنج ہے،  دنیا اسی کو اچھا مانتی ہے جو تینوں فارمیٹ میں اچھا کھیل پیش کرتا ہے ، ٹیسٹ ایسا فارمیٹ ہے جس میں آپ کی ہر چیز ٹیسٹ ہوتی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں ہی فٹنس اور سکلز کا پتہ چلتا ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے جو بھی فارمیٹ ملتا ہے  میں  انجوائے کرتا ہوں، میری کوشش ہے کہ میں تینوں فارمیٹ کھیلوں اور اچھا کھیل پیش کروں ،ٹیسٹ  میں جب آپ لمبی بولنگ کرتے ہیں تو پھر اس کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں فائدہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے