اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے: شیخ رشید

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اشرافیہ بھی عوام کے نشانے پر ہے، ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضرورت ہے، پریشر ککر جلد پھٹنے والا ہے۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے دوست ممالک سیاسی استحکام کا مشورہ دے رہے ہیں اور ہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں، نظرثانی اور اپیل میں مقابلے کا فیصلہ محفوظ ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے، کھیلنے والے چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ عوام اور پاکستان کی بقاء کا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 3 ہزار روپے کا ہے، نہ بجلی گیس کا بل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کا کرایہ، نہ بزرگوں کی دوائی نہ قبر کے پیسے ہیں، انڈسٹری کارخانے بند اور روزگار نہیں ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنر مند لوگوں کا پاکستان چھوڑنے کا یہ عالم ہے کہ ارجنٹ فیس پر بھی پاسپورٹ مہینوں تک دستیاب نہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں پاکستان لانے کا فی الفور انتظام کیا جائے، یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ 300 پاکستانیوں کی شہادت پر سڑکوں پر نکلے، معاشی ناانصافی، معاشی قتل کے خلاف احتجاج کیا، لیکن ہمارے ہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیز مرنے والوں کے نصیب میں تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے