اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عبدالرزاق اور اظہر محمود کی طرح آل راؤنڈر بننا ہدف ہے: عامر جمال

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) نیٹ میں باؤلنگ سے سفر کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم تک رسائی پانے والے کرکٹر عامر جمال نے عبدالرزاق اور اظہر محمود کی طرح آل راؤنڈر بننے کو ہدف بنا لیا۔

ایل سی سی اے میں جاری فاسٹ باؤلرز کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر عامر جمال کا کہنا تھا کہ جس ٹیسٹ ٹیم کے نیٹ باؤلر کے طور پر آیا تھا اب اسی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہوں، اس سے بڑی خوشی میرے لیے اور کیا ہوسکتی ہے، جس فارمیٹ میں اور جہاں بھی پرفارم کرنے کا موقع ملا 100 فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ پکی کرنے کی کوشش کروں گا۔

عامر جمال نے بتایا کہ شاہین آفریدی نے تینوں فارمیٹ میں بہتر ثابت کیا ہے اور وہ نوجوان باؤلرز کے لیے رول ماڈل ہیں، ہم سب کو بھی ان کی طرح محنت کرنا پڑے گی، میں ایسی پرفارمنس چاہتا ہوں کہ جس سے ٹیم کا فائدہ ہو، خاص طور پر پاکستانی ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنا چاہتا ہوں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔

عامر جمال کے مطابق ہر قسم کے حالات میں ہمیشہ پازیٹو رہا ہوں اور ہمیشہ خود پر اعتماد رکھا ہے، محنت ہی وہ راستہ ہے جس سے منزل ملتی ہے، سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ کی ہے اور یہ درست ہے کہ وہاں کی پچز سپنرز کو زیادہ فائدہ دیتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فاسٹ باؤلرز باؤلنگ نہیں کر سکتے، پیسرز کو منوانے کے لیے بہت زور لگانا پڑے گا اور ریورس سوئنگ ملی تو بیٹرز کو پریشان کیا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کام محنت کرنا ہے، اگر سری لنکا میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، جن کا باقاعدہ شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا، پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کا آغاز 3 جولائی سے ہوگا اور ٹیم 9 جولائی کو کولمبو کی اڑان بھرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے