اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 29 جون کو ہو گی

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، یکم ذی الحج 20 جون بروز منگل جبکہ عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہو گی۔

لاہور میں محکمہ اوقاف بلڈنگ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس ڈی جی اوقاف آصف علی فرخ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں مفتی رمضان سیالوی سمیت زونل کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔ غروب آفتاب کے وقت ذی الحج کا چاند نظر آ گیا یکم ذی الحج منگل، عید الاضحٰی جمعرات 29 جون کو ہو گی۔

نیا چاند اتوار کی صبح 9 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہو گیا تھا۔ غروب آفتاب کے چاند کی عمر 33 گھنٹوں سے زائد، بنیادی عمر 19 گھنٹے اور غروب شمس و قمر کے درمیان فرق 40 منٹ ہونا چاہیے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہو گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند کل نظر آ گیا تھا جس کے مطابق یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے