اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین سنوکر چیمپئن شپ، انڈر 21 مقابلے میں احسن رمضان اور جریمی چاٹ کل مدمقابل ہونگے

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(ویب ڈیسک ) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں انڈر 21 کے مقابلوں میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ملائشیا کے جریمی چاٹ سے(کل) منگل کو تہران ، ایران میں ہو گا۔

چیمپئن شپ کے دو میچز میں پاکستان کے احسن رمضان ایران کے ارشیا تہرانی کو 0-3 سے اور افغانستان کے محمد صادق کو 0-3 سے ہرا چکے ہیں۔

چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ایونٹ میں دو قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے حارث طاہر اور احسن رمضان شامل ہورہے ہیں جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ بطور آفیشل ریفری ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے