اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے الیکشن، 7 اضلاع میں سکروٹنی کا کام مکمل

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(بلال عقیل) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی الیکشن کیلئے پیش رفت جاری ہے، 7 اضلاع میں سکروٹنی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

اس عمل کو ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے میچز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا تا کہ صرف حقیقی اور فعال کلبز کو ہی پی ایف ایف کے انتخابات میں ووٹنگ کا حق حاصل ہو، 7 اضلاع میں ابھی تک 125 کلبز کو زیر غور لایا گیا تھا، اس دوران 77 میچز کا انعقاد کیا گیا۔

27 ٹیمیں غیر حاضر رہنے کی وجہ سے سکروٹنی کے عمل سے باہر ہو گئیں، عید سے قبل مزید 4 اضلاع میں سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، پی ایف ایف کی جانب سے جولائی میں 38 اضلاع کے مجموعی طور پر 1487 کلبز کی اہلیت جانچ لی جائے گی۔

پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام کے سربراہ سعود ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کے صاف اور شفاف انتخابات کیلئے سکروٹنی کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس ضمن میں اچھا آغاز ہوا ہے، اگلے مرحلے میں دائرہ کار بڑھاتے ہوئے تمام اضلاع تک لے جائیں گے۔

نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ کلبز کی رجسٹریشن کے سلسلے میں ابھی تک ہونے والی پیش رفت سے مطمئن ہوں، پاکستان کو فٹبال کا ایک ایسا سسٹم دے کر جانا چاہتے ہیں جس سے پالیسیوں میں استحکام آئے اور ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے کام کرنے والے حقیقی نمائندوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ آ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے