اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش، پروازیں متاثر

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی ، کینال روڈ ، گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی۔

دوسری جانب شہر میں تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ، لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

آر اے بازار، والٹن روڈ، بھٹہ چوک ،نادرآباد ، علی پارک ، حمزہ ٹاؤن ، ظفر پارک ، کاہنہ ، گجومتہ، چونگی امرسدھو ، مغل پورہ ، داروغہ والا ، چائنا سکیم ، وسن پورہ ، فتح گڑھ اور ہربنس پورہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں موسم کی خرابی کے باعث اندرون و بیرون ملک آنے و جانے والی کل 4 پروازیں متاثر ہوگئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ حکام کے مطابق سرین ائر کی دوبئی سے لاہور آنے والی پرواز 724 کے پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ دیا ، ائر عربیہ کی راس الخیمہ سے لاہور آنے والی پرواز 854 کا رخ بھی خراب موسم کے باعث ساہیوال سے موڑ دیا گیا۔

گلف ائر کی لاہور سے بحرین جانے والی پرواز 767 کو رن وے پر ٹیک آف سے روک دیا گیا جبکہ تھائی ائر کی لاہور سے بینکاک جانے والی پرواز 346 کو بھی رن وے پر روک دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے