اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یونان کشتی حادثہ : آج ملک بھر میں یوم سوگ،قومی پرچم سرنگوں رہے گا

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 14 جون کو یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے پر آج بروز پیر کو قومی سوگ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق ہوں گے، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی، آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

خصوصی کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع، انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ کے مسئلے کے حل کیلئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی، فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا، ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کیلئے قانون سازی ہو گی۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو کشتی الٹنے اور اس میں پاکستانیوں کی ممکنہ موجودگی پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے یونان اور مصر میں پاکستانی سفیروں کو بھی ہنگامی اقدامات کرنے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے اداروں کے ذریعے تفصیلات جمع کرنے اور تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے