اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب، پاکستانی 137 رکنی سکواڈ کی شرکت

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) 16 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب، ثقافتی لباس میں ملبوس پاکستان کے 137 رکنی سکواڈ کی بھرپور شرکت۔

افتتاحی تقریب کے موقع  پر اولمپیا سٹیڈیم  میں آمد پر پاکستانی دستے کا پرتپاک استقبال کیا گیا، میر پور خاص سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ایتھلیٹ ثناء افتتاحی تقریب کے 8  مشعل بردار کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔جرمن صدر فرینک والٹرز اور چانسلر اولف شولز نے بھی تقریب میں شرکت کی، سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ میں تقریبا 190 ممالک سے 7 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ میں 26 مختلف نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، پاکستان کے 137 رکنی وفد میں 54 مرد اور 33 خواتین کھلاڑی بشمول اپنے کوچز اور دیگر عہدیداران شامل ہیں، ایونٹ 17 سے 25 جون تک جاری رہے گا ۔پاکستانی کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لیں گے ان میں ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال ،بوچے، سائیکلنگ، فٹسال کے مقابلے شامل پاکستانی دستہ ہاکی، پاور لفٹنگ، تیراکی، ٹینس اور ٹیبل ٹینس میں اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے