کھیل
بابر اعظم اور محمد رضوان حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
18 Jun 2023
18 Jun 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبویﷺ کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر بنوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹوور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔