اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون کا جناح ہاؤس کا دورہ،9 مئی واقعات کی مذمت

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جناح ہاؤس کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحمید لون کا کہنا تھا آ ج ہم فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جناح ہاؤس آئے ہیں، نو مئی کے واقعات سے جہاں پاکستانیوں کے دل ٹوٹے ویسے ہی کشمیر کے لوگوں کے بھی، پاکستان اور کشمیر کا لازوال رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا نوجوانوں کو نومئی کے لیے بھڑکایا گیا، جموں کشمیر کے لوگ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور اسے یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کشمیر کی عوام کے لیے پاک فوج نے تین جنگیں لڑیں،آج ہم پُرسکون سوتے ہیں تو اس کی ضامن یہ فوج ہے۔

حریت رہنما نے کہا آپ آزاد ریاست کو نہیں جانتے قائد سے یا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں، کشمیر میں 2019 کے بعد حالات بہت خراب ہیں، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، بھارت ریاستی دہشتگری کر کے غیر جمہوری عمل کر رہا ہے۔

 حریت رہنما عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام بھائی بھائی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست کو مستحکم کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر ایک ہونا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے