اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید کی آمد آمد، صوبائی دارالحکومت میں مویشی منڈیاں سج گئیں

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں شاہ پور کانجراں سمیت 9 مویشی منڈیاں فعال ہو گئیں، مویشی منڈیوں میں ہزاروں کی تعداد میں جانور پہنچ چکے ہیں، 8 عارضی مویشی منڈیاں "نو پرافٹ نو لاس" پر قائم کی گئی ہیں۔

مویشی منڈیوں میں لائٹس، پارکنگ، جنریٹر، صاف پانی اور بیت الخلا سب پر ٹیکس کی چھوٹ ہے، سگیاں کے مقام پر 2 مویشی منڈیاں نہیں لگیں گی، شہر کے داخلی راستے پر ٹریفک کی روانی بہتر رکھنے کے لئے مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک مویشی منڈی سگیاں سے آگے دوساکو چوک میں لگے گی، شاہدرہ، بند روڈ، کریم پارک، بادامی باغ کے مکینوں کو دوسری منڈیوں کا رخ کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز کمشنر لاہور کے زیر صدارت مویشی منڈیوں اور عید انتظامات بارے اجلاس ہوا، اجلاس میں محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ آلائشوں کیلئے 106 کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے، ڈی سیز اور اے سیز آلائشوں کی تلفی کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔

شہر کے 8 عارضی پوائنٹس پر قربانی کے ہزاروں جانور پہنچ چکے ہیں، لکھوڈیر، کاہنہ کاچھا، ایل ڈی اے ایونیو ون، پائن ایونیو روڈ پر مویشی منڈیاں سہولتوں سے محروم ہیں، برکی روڈ اور مناواں ہسپتال کے قریب عارضی مویشی منڈیاں مکمل فعال نہ ہو سکیں، این ایف سی سوسائٹی مین ملتان روڈ اور سندر روڈ پر بھی منڈیوں میں سہولیات نہ دی گئیں۔

بکرا، چھترا، گائے، اونٹ کے لوڈنگ ریٹس کے نام پر بھتہ وصولی بھی جاری ہے، منڈیاں فعال ہونے سے قبل ہی بکرے پر 500 اور بڑے جانور کا ایک ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

وزیر بلدیات ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری نہیں ہو رہی، نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر مویشی منڈیاں فعال کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے