اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارتی ویزے نہ مل سکے،ساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں شروع ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹبال (ساف) چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے، بھارتی حکام نے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری نہیں کئے اور نہ ہی پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کوئی مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ساف فٹبال چیمپئن شپ بدھ 21 جون سے بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کو اتوار کی صبح ماریشیز سے بھارت کیلئے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کے  مطابق ہفتے کی شب تک پاکستان ٹیم کو انڈیا کا ویزہ نہیں مل سکا، جس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی ایونٹ میں شرکت مشکل ہوگئی ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم ماریشیز میں چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے موجود ہے جہاں اس نے بھارتی ویزا کیلئے اپلائی کیا تھا۔ پاکستان فٹبال ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارت خانہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور اب ویزہ معاملے پر منفی جواب دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانہ بھی بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کو بتایا گیا ہے کہ فٹبال ٹیم کے ویزے منظور نہیں ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فٹبال فیڈریشن نےاپنی تمام وزارتوں سے کلیئرنس حاصل کرکے پاکستان فٹبال فیڈریشن کوبھیجی تھی جو ویزوں کے ساتھ جمع کرائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فٹبال ضوابط کے مطابق میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ دورہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ویزوں کا بروقت اجراء و یقینی بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے