18 Jun 2023
(ویب ڈیسک) دینہ کے میدان میں پاکستان کے ثقافتی کھیل کبڈی کا بڑا مقابلہ ہوا جس میں نامور قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کبڈی میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا، دلچسپ مقابلے کے بعد منڈی بہاؤالدین کی ٹیم نے میچ اپنے نام کر لیا، کھلاڑیوں نے بہترین انداز میں کھیل پیش کر کے شائقین کبڈی کے دل جیت لیے۔
اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کو 1 لاکھ روپے انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ کبڈی کا میدان سجانے کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانا اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔