17 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ باولر ڈیانہ بیگ نے کہا کہ خواتین کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپئن بن سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں ڈیانا بیگ کا کہنا تھا کہ20 ورلڈ کپ چیمپئن بننے کے لیے ہمیں محنت کرنی ہے، لیگز کرکٹ کے ہونے سے ہماری کھلاڑیوں کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا اور ان سے جدید کرکٹ کے بارے میں سیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی گیند بازی کی مداح ہیں اور کہا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی گیند بازی کا انداز بہت پسند ہے، میری اکثر اس حوالے سے ان سے بات چیت بھی ہوتی ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ ان سے سیکھ کر میں اپنے گیم کو بھی بہتر بناؤں۔