17 Jun 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین خان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ سے دور رہنا میرے لئے انتہائی مشکل ترین مرحلہ تھا۔
تفصیلات کےمطابق شاہین آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری سے بس ایک وکٹ دور ہوں، یہ میرے لیے اہم سنگ میل ہے۔ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مجھے بھرپور سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دوری کو بہت زیادہ محسوس کررہا تھا ،تاہم واپسی پر کارکردگی کو یادگار بنانے کی کوشش کرونگا۔