اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دیکھتی آنکھوں کو ہر دلعزیز چہرہ دیکھے 3 برس بیت گئے، طارق عزیز کی آج برسی

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) دیکھتی آنکھوں کو ہر دلعزیز چہرہ دیکھے 3 برس بیت گئے، طارق عزیز کے چاہنے والے آج ان کی برسی منا رہے ہیں، نامور کمپیئر اور اداکار کا منفرد انداز آج بھی مداحوں کو یاد ہے۔

دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو طارق عزیز کا سلام، یہ سلام دنیا بھر میں گونجا، فن میں بے مثال، اداکار، صداکار، شاعر اور میزبان، خبرنامہ، میزبانی، انٹرویوز، تعلیمی و تفریحی ٹیلی ویژن شوز ان سب کی ابتداء طارق عزیز نے کی۔

نيلام گھر کا ميزبان اور پاکستان ٹيلی ويژن کے ابتدائی نيوز کاسٹر طارق عزيز اپنے فن میں بے مثال تھے۔

1938 کو جالندھر میں پیدا ہونے والے طارق عزیز نے کيریئر کا آغاز ريڈيو پاکستان لاہور سے کيا اور پھر پاکستان ٹیلی ويژن کے پہلے نيوز کاسٹر بنے، ان کا پروگرام نيلام گھر چار دہائيوں تک ٹيلی ويژن سکرين کی زينت بنا رہا اور مقبولیت کے ایسے ریکارڈ قائم کئے جو کسی اور پروگرام کے حصے میں نہیں آئے۔

اسی بنا پر نیلام گھر کو انہی کے نام ’’ طارق عزیزــ شو ‘‘ کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔

طارق عزيز سلور سکرين پر بھی جلوہ گر ہوئے، ان کی مشہور فلموں ميں انسانیت، ہار گیا انسان، سالگرہ، قسم اس وقت کی اور چراغ کہاں روشنی کہاں شامل ہيں۔

انہوں نے شاعری اور سياست کے ميدان ميں بھی طبع آزمائی کی، 85 برس کی عمر پانے والے طارق عزیز کو پرائيڈ آف پرفارمنس سميت متعدد اعزازات سے نوازا گيا، وہ 17 جون 2020 کو اس عالم رنگ و بو کو خیر باد کہہ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے