اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تاحیات نااہلیت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائےگی: شیخ رشید

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میئر کے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دیا، حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگا اب سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، لوگوں کو سرعام اٹھایا جا رہا ہے، صحا فی اور صحافت کو زنجیریں پہنائی جا رہی ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اُسی پر یلغار کر دی، ڈار کی نااہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا ہے، ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کر لی چین کو 1 ارب ڈالر دے کر واپس لیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نےسارے حربے استعمال کر لئے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی، بات کہاں جا کے رُکے گی، اللہ ہی بہتر جانتا ہے، تجارتی خسارہ 40 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور برامدات 12 فیصد کم ہوگئیں، ڈالر نایاب، مہنگائی آسمان پر جبکہ غریب زمین بوس ہوگیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ ،اغوا اور قتل کی خبریں ہیں، اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ، ساری قوم ڈپریشن کا شکار ہے اور وزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کر جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، 30جون تک آئی ایم ایف کا کٹی کٹا نکل آئے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 9 ماہ میں 22 وزراء نے 93 بیرون ملک دورے کئے، کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہوئے، 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی، بلاول نے نصف سنچری مکمل کی اور 3-3 بار امریکہ اور یو اے ای گئے، وزیرخارجہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بے مقصد دورے کرنے کا اعزازحاصل کیا، خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے