اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : قومی ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 16 سے 28 جولائی 2023 تک کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، محمد ہریرہ اور عامر جمال کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، سری لنکا سے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ برقرار رہے گی تاہم میر حمزہ اور زاہد محمود کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر وسیم جونیئر بھی سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فخر زمان کی فی الحال ریڈ بال کرکٹ میں واپسی پر سلیکٹرز میں اتفاق نہیں ہوا ہے تاہم شاہین آفریدی کی ریڈ بال ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا، قومی کرکٹرز 3 سے 9 جولائی کے درمیان سری لنکا روانہ ہوجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے