16 Jun 2023
(لاہور نیوز ) ایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ اور انڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 2 رکنی قومی ٹیم ایران روانہ ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق 16 سے 25 جون تک ہونے والے ایونٹس میں احسن رمضان اور حارث طاہر پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ دونوں کھلاڑی کراچی سے تہران کیلئے روانہ ہوئے ۔حارث طاہر ایشین 6 ریڈ اور ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ احسن رمضان 6 ریڈ، ٹیم چیمپئن شپ اور انڈر 21 ایونٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ٹیم آفیشل نویڈ کپاڈیہ کے مطابق ایونٹس کے لئے مضبوط ٹیم تیار کی گئی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔