اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن زیادہ دور نہیں، نواز شریف انتخابات سے پہلے پاکستان میں ہونگے: مریم نواز

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن زیادہ دور نہیں ہیں، انتخابات سے پہلے نواز شریف بھی پاکستان میں ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تاحیات قائد نوازشریف ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں، تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، جب حکومت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں پاکستان کو چلا کر دکھایا۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا قائد سمجھا، شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں کیا، شہباز شریف نے مشکل حالات میں اتحادی حکومت کو چلایا، جدید پاکستان کے معمار کا نام نواز شریف ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتھک محنت سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک میں ہر ترقی کے منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے، نواز شریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات بچتے ہیں، لیڈر قوم کا استاد ہوتا ہے، نواز شریف پر کیا کیا مشکلات نہیں آئیں؟ نواز شریف نے کبھی میٹرو بس اور گھر جلانے کا درس نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بنانے والے ہاتھ ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، تقریر کے دوران جذباتی ہوجاؤں تو نواز شریف صبر کا درس دیتے ہیں، نواز شریف نے کبھی کسی غیر ملکی کو نہیں کہا کہ ان کے حق میں بات کرے، نواز شریف نے اقتدار کھونے کے بعد کسی غیر ملکی سے مدد نہیں مانگی، نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سیاسی مفاد پر ترجیح دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے اور دھمکانے والے آئے اور چلے گئے، ہم آج بھی یہاں موجود ہیں، ایمانداری کے بھاشن دینے والا خود کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، نوجوانوں کے ہاتھوں میں پٹرول بم تھما دیئے گئے، اس شخص نے قوم کے بچوں کے ہاتھوں میں بارود تھما دیا، جس جہاز میں بیٹھ کر آئی تھی وہ جماعت اسی جہاز میں واپس چلی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے