اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہائبرڈ ماڈل بڑی کامیابی، اعلان کیا گیا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا: نجم سیٹھی

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ اے سی سی میں انڈیا کا بہت کنٹرول ہے اعلان کردیا گیا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معذرت چاہتا ہوں پچھلے3  ہفتے سے ایشیاء کپ ایشیاء کپ چل رہا تھا، پاکستانی دوست پریشان تھے کہ ہماری بجائے انڈیا سے بات کیوں کررہے تھے؟

نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں بہت ساری غلط خبریں چلتی ہیں اس کو ڈیل کرنا ضروری تھا ، جہاں ہم نے کھیلنا ہے وہاں کے میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں انڈیا کا بہت کنٹرول ہے خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں، اعلان کردیا گیا تھا کہ ایشیاء کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے آنے پر انہوں نے ایشیا کپ کا شیڈول بنا کر جاری کردیا ، مجھے کہا گیا کہ یہ فیصلے پہلے ہوچکے ہیں، اگر کوئی ایشو ہے تو ایشین کپ کی ہوسٹنگ آپ سے واپس لے لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائبرڈ ماڈل ایک سلوشن ہے جس میں بہت حد تک کامیاب ہوں، ہائبرڈ ماڈل کے لئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی ، کچھ لوگوں کی کوشش تھی کے ایشیا کپ کو ورلڈ کپ کے ساتھ لنک کیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے