16 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ چھٹیوں کے دوران سیروسیاحت سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن میں لی گئیں اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی چھٹیوں میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنزہ ہاشمی کو اپنےاس ٹرپ پر بنا آستین سیاہ شرٹ اور جینز میں ملبوس دیکھا گیا جب کہ بکھرے سنہرے بالوں نے انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے اور وہ انتہائی جاذب نظر دکھ رہی ہیں۔